کنگ خان بھی مسٹرپرفیکٹ کے نقش قدم پر چلنے لگے

شاہ رخ ہدایت کار اورپروڈیوسر فرح کی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘میں عامر کا ’’دھوم تھری‘‘میں بنایا گیا ریکارڈ تورنا چاہتے ہیں

فلم 23 اکتوبر کو سینما گھروں کو زینت بنے گی۔ فوٹو:فائل

ہدایت کار و پروڈیوسر فرح خان کی فلم ''ہیپی نیوایئر'' کے صرف ایک گانے پر7 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔


بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عامر خان کی فلم ''دھوم تھری'' کا ایک گانا 5 کروڑ کے بجٹ سے بنایا گیا جو مہنگا ترین گانا تھا اب اداکار شاہ رخ بھی اداکار عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم ''ہیپی نیو ایئر'' میں 7 کروڑ کے بجٹ سے ایک مہنگا گانا ریکارڈ کرائیں گے اور اداکار عامر خان کا بھی ریکارڈ توڑ دیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار دپیکا پڈوکون، بومن ایرانی، ابھیشک بچن، سونوسود اور ویوان شاہ شامل ہیں جب کہ فلم 23 اکتوبر کو سینما گھروں کو زینت بنے گی۔
Load Next Story