اے بی ایف امریکی فرمز کو کاروبار بڑھانے میں مدد دے صدر مملکت
کمپنیاں روایت یاد رکھیں کاروبار معاشرے کے وسیع تر مفاد کیلیے ہوتا ہے، عشائیے سے خطاب
کمپنیاں روایت یاد رکھیں کاروبار معاشرے کے وسیع تر مفاد کیلیے ہوتا ہے، عشائیے سے خطاب۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل
صدر مملکت ممنون حسین نے امریکن بزنس فورم (اے بی ایف) پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاونت فراہم کرے تاکہ پاکستان میں امریکی کمپنیاں اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔
یہ بات انہوں نے امریکن بزنس فورم کے لاہور میں چوتھے سالانہ عشائیے سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہی، تقریب میں اہم حکومتی عہدیدار وں، سیاستدانوں، نامور کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندے، مقامی شخصیات اور اے بی ایف کے نمائندوں سمیت 400 سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں بڑے مواقع موجود ہیں۔
کاروبار کی ترقی کے ساتھ ساتھ آپ اس عظیم امریکی روایت کو بھی ذہن میں رکھیں کہ کاروبار معاشرے کے وسیع تر مفاد کے لیے ہوتا ہے، بات بہت سادہ ہے، جتنا کاروبار معاشرے کو مستحکم کرے گا اتنا ہی وہ ترقی کرے گا۔ تقریب سے امریکن بزنس فورم کے صدر رضوان اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔