پاکستانی اشیا سے متعلق جاپانی میں کتابچہ شائع کرنے کا فیصلہ
ٹی ڈیپ جاپان میں نمائش اور کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرے گی، چیف ایگزیکٹو
جاپانی مارکیٹ تک رسائی کیلیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، سیمینار سے خطاب۔ فوٹو: فائل
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ٹی ڈیپ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرے گی جبکہ اس ضمن میں جاپانی خریداروں کی سہولت کے لیے جاپانی زبان میں کتابچہ شائع کیا جائے گا جس میں جائیکا کی مشاورت بھی لی جائے گی۔
گزشتہ روز ٹی ڈیپ اور جائیکا کے زیر اہتمام جاپانی مارکیٹ تک رسائی سے متعلق موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات 60 برسوں پر محیط ہیں مگر دونوں ممالک کے درمیان اس تناسب سے دوطرفہ تجارت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی مارکیٹ تک پاکستانی مصنوعات کو رسائی دینے کے حوالے سے ٹی ڈیپ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور اسی ضمن میں رواں ماہ جاپانی زبان میں ایک کتابچہ بھی شائع کیا جائے گا جس میں جاپانی خریداروں کو پاکستانی مصنوعات سے متعلق تمام تر معلومات فراہم کی جائیں گی۔
ایس ایم منیر نے کہا کہ ٹی ڈیپ جاپان میں ایک نمائش کا بھی اہتمام کرے گی جس میں پاکستانی اور جاپانی تاجروں کی بزنس رو بزنس ملاقاتیں بھی کرائی جائیں گی۔ اس موقع پر ورکشاپ سے جاپان ٹیکسٹائل امپورٹ ایسوسی ایشن کے مشیر یو شیاکی کامی یاما نے بھی خطاب کیا اور شرکا کو جاپان کی ٹیکسٹائل صنعت سے متعلق بریفنگ دی۔