لاہور ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے گھر پر چھاپہ 2افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 14 کروڑ روپے، 9لاکھ 16 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ سمیت دیگر سامان برآمد

فوٹو : ایکسپریس نیوز

ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے گھر پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کی۔


ملزمان کے قبضے سے 14 کروڑ روپے، 9لاکھ 16 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ، 190 ملین ایرانی ریال، 10 ملین عراقی دینار اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لی گئیں۔

ملزمان ہنڈی حوالہ اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story