کراچی اور اندرون سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
بدھ کو کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے موسم قدرے معتدل رہا
فائل فوٹو : عدیل طیب/ ایکسپریس نیوز
محکمہ موسمیات نے جمعرات کو شہر کے مضافاتی علاقوں اور اندرون سندھ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے موسم قدرے معتدل رہا اور زیادہ سے زیادہ پارہ 31.2 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ ہواؤں کی رفتار30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کے شمال، شمال مشرقی (مضافاتی علاقوں) میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جمعہ کو شہر میں جذوی ابرآلود موسم کےساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے اکثر اضلاع میں 17 سے 20 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے، اس دوران بیشتر مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کے ملک میں داخل ہونے والے نئے سلسلے کے زیراثر جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، میر پور خاص، سانگھڑ، عمرکوٹ، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ، شکار پور، گھوٹکی، سکھر، بدین میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔