جاپان نے پولیومہم کیلیے دیا گیا 5 کروڑ 10لاکھ ڈالر قرضہ معاف کردیا

خصوصی مہم کے دوران حکومتی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گزشتہ روز اس قرض کی معافی کا اعلان کیا گیا

خصوصی مہم کے دوران حکومتی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گزشتہ روز اس قرض کی معافی کا اعلان کیا گیا

حکومت جاپان نے اعلان کیا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ستمبر 2011ء سے اکتوبر 2013ء کے دوران چلائی گئی۔


خصوصی مہم کے لیے دیا گیا 5 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کی ضرورت نہیں، 2011ء میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے مالی تعاون سے حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پایا تھا کہ اگر پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے ذمے داری سے مہم چلائی تو اسے بطور قرض دی گی یہ رقم ادا نہ کرنا ہو گی۔

اس خصوصی مہم کے دوران حکومتی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گزشتہ روز اس قرض کی معافی کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان میں جاپان کے چارج ڈی افیئر مسٹر تاکا شی کاٹائی نے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے، انہوں نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کی بھی تعریف کی ہے، حکومت جاپان 1996ء سے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بھر پور مدد کر رہا ہے، مجموعی طور پر جاپان اب تک پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے 14 کروڑ 56 لاکھ ڈالر امداد دے چکا ہے۔
Load Next Story