کراچی فائرنگ کے واقعات 2 افراد ہلاک 7 زخمی
ایم پی آرکالونی اورنگی ٹائون میںسیف الرحمن موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے نشانہ بنالیا
گلشن غازی میں 35سالہ حسین نبی ہلاک،کورنگی میں تیزدھارآلے کے وارسے عارف زخمی ہوگیا ۔ فوٹو: فائل
شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
اورنگی ٹائون کی ایم پی آرکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ سیف الرحمن ہلاک ہوگیا، وہ اسی علاقے کا رہائشی تھا، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پرجارہا تھاکہ ملزمان نے نشانہ بنالیا، پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول قبضے میں لے لیے،پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے ۔
نا معلوم افراد کی فائرنگ سے بلدیہ ٹائون میں ہوٹل پر35 سالہ بلال ،جوہر چوک اورنگی ٹائون پر35 سالہ شمیم،نیپئر میں 40 سالہ سلامت، بہادرآباد میں شرابت خان اورگودھراسوسائٹی نیو کراچی عدنان زخمی ہوگیا، مضروب عدنان سنی تحریک کا کارکن بتایا جاتا ہے لیکن ایس ایچ او چنگیزخان نے اسکی کسی جماعت سے وابستگی سے انکارکیاہے ،کورنگی میں ناصرجمپ کے قریب تیزدھارآلے کے وار سے 18 سالہ عارف زخمی ہوگیا۔علاوہ ازیں بلدیہ ٹائون گلشن غازی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ حسین نبی ولد عثمان ہلاک ہوگیا۔ منگھوپیر میں فائرنگ سے 35 سالہ احمد نور زخمی ہوگیا۔