الیکشن لڑنے کیلیے عمرکی حد کم کرکے18 سال کرنیکی درخواست
نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اسلیے انکوبھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے
نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اسلیے انکوبھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے. فوٹو فائل
مجلس شوریٰ اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں حصہ لینے کیلیے امیدوارکی عمرکی حدکم کرنے کیلیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکر دی گئی ہے۔
پٹیشن اسلام آبادکے یونیورسٹیوں کے طلبہ نے جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ تمام جمہوری ممالک بشمول بھارت میں الیکشن کیلیے عمرکی حد اٹھارہ سال مقرر ہے اس لیے پاکستان میں بھی عمرکی حد اٹھارہ سال مقررکی جائے۔ آئی این پی کے مطابق سلیم احمد وغیرہ نے آرٹیکل184کے تحت دائر پٹیشن میں موقف اختیارکیا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اسلیے انکوبھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ وہ الیکشن لڑنے کیلیے عمرکی کم ازکم حد 18سال مقرر کرے۔