آئی جی سندھ نے اغوا کے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی
مغویوں کی بازیابی اور گرفتار عناصر کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیاجائے
مغویوں کی بازیابی اور گرفتار عناصر کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیاجائے۔ فوٹو: فائل
آئی جی سندھ اقبال محمود نے تمام ریجنل ڈی آئی جیز سے اغوا برائے تاوان کے واقعات کے انسداد کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات، مغویوں کی بازیابی اور گرفتار کیے جانے والے عناصر پر مشتمل جامع پولیس کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے۔
انھوں نے سندھ کی مختلف میڈیا رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اب تک گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے مقدمات کی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے، اس سلسلے میں پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد بحال کرنے کے لیے مثبت رویہ اختیار کیا جائے، آئی جی سندھ کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سکھر نے ارسال کی جانے والی رپورٹ میں بتایا کہ مغویان کی بازیابی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے سکھر کی سربراہی میں خصوصی مشترکہ تفتیشی ٹیم قائم کی گئی ہے ۔