- پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا
- کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا
- دراز قد کیلئے سرجری کرانے کے رجحان میں اضافہ
- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
- ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹِپ نے خاتون کو اسپتال پہنچا دیا
- جن ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں وہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے، پاکستان بار کونسل
- پیپلزپارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، گیلانی
- جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے 60 سے زائد اراکین اور رہنماؤں کے رابطے
- کچھ لوگوں کی انا اور ضد ملک سے بڑی ہوگئی ہے، چوہدری شجاعت
- واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وائس نوٹ بھی شیئر کیے جاسکیں گے!
- جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
- ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی
- افغانستان میں جنگی جرائم؛ آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد
- صحت کارڈ کا اجرا: بلوچستان کے شہریوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہوگی
- پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد
- عمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزا دے کر مثال بنانا چاہیے، سردار تنویرالیاس
- جنگ کا امکان؟ چین اور امریکا کے لڑاکا طیارے آمنے سامنے
- خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے والے ملزمان گرفتار
- عالمی ذیابیطس کا نقشہ جاری، پاکستان سرِ فہرست شمار
پاکستانی گلوکار کو فراڈ پر برطانوی عدالت سے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے جرمانہ

فوٹو : فائل
لاہور: نامور نغمہ نگار ایس ایم صادق نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت نے پاکستانی گلوکار اکرم راہی کو 2 میوزک کمپنیوں مووی باکس اور اورینٹیل اسٹار کے ساتھ دھوکہ دہی پر 3 اپریل تک ایک لاکھ 50 ہزار پونڈ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور گلوکار کو مجموعی طورپر ساڑھے آٹھ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وکیل چوہدری شفقات محمود اور اپنے صاحبزادے وسیم صادق کے ہمراہ پریس کلب لاہور میں پریس گفتگو کے دوران کیا۔
ایس ایم صادق نے بتایا کہ اکرم راہی نے اپنی کتاب میں نہ صرف جگا اور سیف الملوک لکھنے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ میرے بھی 250 سے زیادہ مشہور گانے اپنی کتاب میں شامل کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اکرم راہی نے اپنے سیکورٹی گارڈ کے نام پر جعلی پیپر بنائے، عدالت میں فیک ڈاکومنٹس پیش کئے، دھوکہ دہی ثابت ہونے پر برطانیہ کی عدالت نے گلوکار کو ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ 3 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
ایس ایم صادق نے کہا کہ میں نے بھی پاکستان کی عدالت میں اکرم راہی کے خلاف کیس کر رکھا ہے اور امید ہے مجھے بھی عدالت سے انصاف ملے گا، اکرم راہی نے جعل سازی سے مختلف گانوں پر مبنی کتاب اپنے نام سے رجسٹرڈ کروائی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔