اورکزئی فورسز کی گولہ باری 7جنگجو ہلاک ماموزئی پر کنٹرول کوہاٹ میں بارود پھٹنے سے بمبار ہلاک

کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے 3 ٹھکانےتباہ، کرم میں فائرنگ، 2 افغانیوں سمیت 3 ہلاک۔

کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ،دیگرعلاقوں کی طرف پیش قدمی جاری،کرم میں فائرنگ،2افغانیوں سمیت 3 ہلاک، فوٹو: اے ایف پی

اپراورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری میں 7شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔


عسکری ذرائع کے مطابق گولہ باری ماموزئی اور خارزئی کے پہاڑی علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کی گئی ، اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ماموں زئی اور خارزئی سے عسکریت پسندوں کا قبضہ چھڑا کر کٹنرول سنبھال لیا ہے جبکہ دیگر علاقوںکی طرف پیش قدمی جاری ہے، کوہاٹ کے نواحی علاقے ڈھوڈہ میں مبینہ خودکش حملہ آور گھر کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگیا،کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنیوالوں میں 2 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

جمرود میں نیٹو کنٹینرز کے قافلہ پر فائرنگ سے کنڈیکٹر شدید زخمی ہوگیا، کرک کے علاقہ تخت نصرتی میں تندور میں بارودی مواد پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہوئے ، مبخوط الخواص 20 سالہ لڑکی نے بارودی مواد تندورمیں پھینکا جس سے دھماکاہوا،ثنانیوزکے مطابق جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی اپنے علاقوںکوواپسی کیلیے 3 روزہ رجسٹریشن مکمل ہوگئی ،اس دوران ساڑھے 7 سو خاندانوں نے رجسٹریشن کی۔
Load Next Story