ٹی وی ڈرامہ اچھے اوربرے دونوں اثرات چھوڑتا ہے ناہید شبیر

عارضی شہرت کے پیچھے نہیں بھاگتی،کام کے دوران اردو زبان کے تلفظ کا خاص خیال رکھتی ہوں،ایکسپریس سے گفتگو

عارضی شہرت کے پیچھے نہیں بھاگتی،کام کے دوران اردو زبان کے تلفظ کا خاص خیال رکھتی ہوں،ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ناہیدشبیرنے کہا ہے کہ ٹی وی ڈرامہ نوجوانوں پر بہت سے اچھے اوربرے اثرات چھوڑتاہے اس لیے ہمیں کام کرتے وقت ہر اچھے اوربرے پہلو پر نظر رکھنی چاہیے ۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناہید شبیر کا کہنا تھا کہ میں کام کرتے وقت بہت سی باتوں کاخیال رکھتی ہوں خاص طورپراردوزبان کے تلفظ کوضروردیکھتی ہوں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ناہیدشبیرکاکہناتھاکہ مجھے بھارتی فلموں میں کام کرنے کے لیے کئی بارآفرکی گئی مگرمیں نے توجہ نہیں دی۔

کیونکہ میں عارضی شہرت کے پیچھے نہیں بھاگتی ہمیشہ دورتک سوچتی ہوں پھرفیصلہ کرتی ہوں انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مجھے بے پناہ عزت اورشہرت دی ہے میں اپنی عوام کی متشکروممنون ہوں کہ وہ اتناپیارکرتے ہیں ۔فلحال کچھ ٹی وی سیریلزمیں کام کررہی ہوں ۔
Load Next Story