قائد اعظم گریڈ 2 فائنل فاٹا نے لاڑکانہ کو 4 وکٹ سے مات دیدی
آصف کی آل رائونڈ پرفارمنس ،میچ میں 14وکٹیں لینے کے علاوہ 35رنز بھی بنائے۔
آصف کی آل رائونڈ پرفارمنس ،میچ میں 14وکٹیں لینے کے علاوہ 35رنز بھی بنائے۔ فوٹو: فائل
قائد اعظم ٹرافی گریڈ 2 کا ٹائٹل فاٹا نے جیت لیا، فائنل میں لاڑکانہ کی ٹیم کو 4وکٹ سے شکست ہوگئی۔
آصف آفریدی نے آل رائونڈ پرفارمنس پیش کرتے ہوئے 14 شکار کرنے کے بعد 35 رنز بھی اسکور کیے، المار آفریدی نے نصف سنچری بنائی، عامر پنہوارنے دوسری باری میں بھی 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا، میچ میں ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ ملتان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قائداعظم ٹرافی گریڈ 2 کے چار روزہ فائنل کا فیصلہ تیسرے ہی دن ہوگیا، فاٹا نے کامیابی کیلیے درکار 195رنز کا ہدف محض چھ وکٹ گنواکر حاصل کرلیا ، اس کیلیے ٹیم نے 54.5 اوورز تک بیٹنگ کی، المار آفریدی سب سے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے، انھوں نے 60 کی اننگز کھیلی، ریحان آفریدی 41رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، بولنگ سے دھوم مچانے والے آصف آفریدی نے 35 رنز اسکور کیے۔
انھوں نے پہلی اننگز میں8اور دوسری باری میں 6 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، ناکام سائیڈ لاڑکانہ کے عامر پنہوار نے 54رنز دیکر3 مہرے کھسکائے، اس طرح ان کے میچ میں مجموعی شکاروں کی تعداد6 رہی، انھوں نے پہلی باری میں بھی 40رنز کے بدلے 3وکٹوں کا سودا کیا تھا۔یاد رہے کہ لاڑکانہ ریجن نے پہلی باری میں 42.5 اوورز میں 173رنز بائے تھے، جس کے جواب میں فاٹا نے ابتدائی دن 136 پر8 وکٹیں گرجانے کے باوجود 199رنز بناکر 26رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی، جو کہ ابتدائی طور پر ناممکن نظر آرہا تھا، اس میںٹیل اینڈر عرفان اللہ کے 58 رنزنمایاں رہے تھے، ناکام سائیڈ دوسری باری میں 67.1 اوورز میں216 رنزبناکر آل آئوٹ ہوگئی تھی، جس پر فاٹا کو کامیابی پانے کیلیے 191رنز کا ہدف ملا تھا۔