سونے کی قیمتوں میں کمی فی تولہ سونے کی قیمت 49 ہزار 100 روپے ہوگئی
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 روپے اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 روپے اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ فوٹو: فائل
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کی کمی سے1299 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 روپے اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہوراسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر49100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 42085 روپے ہوگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے750 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی642.85 روپے پر مستحکم رہی ہے۔