سندھ میں سرکاری املاک پر غیر قانونی قبضے کو ختم کرانے کیلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں سندھ حکومت نے تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی

فوٹو فائل

سندھ حکومت نے صوبے سے سرکاری املاک پر غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے سندھ کے وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اپیکس کمیٹی کے 28 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں سندھ حکومت نے صوبے سے غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی انسداد تجاوزات آپریشن کے جامع پلان کی منظوری دے گی اور سندھ کابینہ کو اس پر کارروائی سے آگاہ کرے گی۔
Load Next Story