چیف سلیکٹر ہی قومی ٹیم منیجر کے فرائض انجام دینگے سرفراز کا دعویٰ

کپتان سمیت ٹور سلیکشن کمیٹی حتمی پلیئنگ الیون میں پسند نہ پسند کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کو موقع دیتی تھی، سرفراز

کپتان سمیت ٹور سلیکشن کمیٹی حتمی پلیئنگ الیون میں پسند نہ پسند کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کو موقع دیتی تھی، سرفراز فوٹو: فائل

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے دعویٰ کیاکہ پلیئنگ الیون کی تشکیل میں من مانیوں کو روکنے کیلیے آئندہ چیف سلیکٹر ہی قومی ٹیم منیجر کے فرائض انجام دینگے۔


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کپتان سمیت ٹور سلیکشن کمیٹی حتمی پلیئنگ الیون میں پسند نہ پسند کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کو موقع دیتی تھی، اس وجہ سے بولرز اور دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہورہی تھی،لہذاٰ چیئرمین نجم سیٹھی نے اس رجحان کے سدباب کیلیے چیف سلیکٹر کو ہی ٹور منیجر بنانے کا فیصلہ ہے۔
Load Next Story