وکالت کے لائسنس کی حالی بابر اعوان کی درخواست پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

ججوں اور عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر بابر اعوان کی وکالت کا لا ئسنس معطل کیا گیا تھا

ججوں اور عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر بابر اعوان کی وکالت کا لا ئسنس معطل کیا گیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور:
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے بابر اعوان کے لائسنس کی معطلی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔


جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں11رکنی لارجر بینچ آج (جمعے کو) لائسنس معطل کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے بابر اعوان کی درخواست پر غور کرے گا۔ سابق چیف جسٹس افتخا رمحمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے ججوں اور عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر بابر اعوان کی وکالت کا لا ئسنس معطل کیا تھا۔
Load Next Story