آئی پی ایل چنئی کیخلاف گلین میکسویل کا لاٹھی چارج
کنگز الیون پنجاب 4 وکٹ سے کامیاب،آسٹریلوی بیٹسمین کے 43 گیندوں پر 95رنز
آئی پی ایل : کنگز الیون پنجاب کے آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل شاٹ کھیلنے کے بعد گیند کو بائونڈری لائن پار کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، عقب میں چنئی کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی موجود۔ فوٹو: بی سی سی آئی
آئی پی ایل میں جمعے کو آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل کا لاٹھی چارج کنگز الیون پنجاب کے کام آگیا، چنئی کی ٹیم 205 کا مجموعہ ترتیب دیکر بھی ہارگئی۔
آسٹریلوی بیٹسمین نے 43 گیندوں پر 95رنز کی طوفانی فتح گر اننگز کھیلی، دوسرے مقابلے میں راجستھان رائلز نے حیدرآباد سن رائزرز کو 4وکٹ سے مات دے دی، اجنکیا راہنے نے ففٹی جڑی۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کو آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب نے چنئی سپرکنگز کو 6 وکٹ سے مات دے دی، ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے والی چنئی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 205 کا مجموعہ ترتیب دیا، اوپنر برینڈن میک کولم 67 اورڈیوائن اسمتھ 66 نے ٹیم کو 123 کا مضبوط آغاز فراہم کیا، کپتان مہندرا سنگھ دھونی26 اور سریش رائنا24رنز بنانے میں کامیاب رہے، ڈیوائن براوو 8 پر ناٹ آئوٹ رہے، لکشمی بالاجی نے 43رنز دیکر2وکٹیں اپنے نام کیں۔
فاتح ٹیم نے ہدف 18.5 اوورز میں 4وکٹ پر حاصل کرلیا، جارح مزاج گلین میکسویل نے 43 گیندوں پر 95 کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں 15چوکے اور 2 سکسر شامل رہے، ڈیوڈ ملر نے بھی 37 گیندوں پر 54رنز بٹورے، کپتان جورج بیلی 17 پر ناٹ آئوٹ رہے، روی چندرن ایشون 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کرنے میں کامیاب رہے۔راجستھان رائلز نے حیدرآباد سن رائزرز کو 4وکٹ سے زیر کرلیا، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورزمیں چھ وکٹ گنواکر133رنز جوڑے، اوپنر آرون فنچ(2) کے جلد میدان بدر ہوجانے کے بعد کپتان شیکھردھون اور آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے ہمت دکھائی۔
دھون نے 38 اور وارنر نے 32 کی اننگزکھیل کر دوسری وکٹ کیلیے 75رنز کی ساجھے داری قائم کی، لوکیش راہول 20 اور وینوگوپال رائو16 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، دھول کلکرنی، کین رچرڈسن اور رجت بھاٹیا نے 2،2 وکٹیںاپنے نام کیں، جے پور نے ہدف 19.3 اوورز میں 6وکٹ کے نقصان پر 135رنز بناکر حاصل کرلیا، اجنکیا راہنے59 کی اننگز کھیل کر میدان بدر ہوئے جبکہ اسٹورٹ بنی48 رنز پر ناقابل شکست رہے،شین واٹسن اور سنجو سیمسن محض 3،3 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، ڈیل اسٹین اور امیت مشرا نے 2،2 کھلاڑیوں کوپویلین چلتاکیا۔