اے پی ایم ایل کی ریلی اللہ پاکستان کو دہشت گردوںنام نہاد لیڈروں سے محفوظ رکھے پرویز مشرف

کسی قسم کی افواہوں پریقین نہ کیاجائے،وہ وقت دورنہیں جب آپکے درمیان ہونگااورملک میں خوشحالی کادوردورہ ہوگا

کسی قسم کی افواہوں پریقین نہ کیاجائے،وہ وقت دورنہیں جب آپکے درمیان ہونگااورملک میں خوشحالی کادوردورہ ہوگا،کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب۔ فوٹو: فائل

HARIPUR:
آل پاکستان مسلم لیگ نے جمعہ کوپارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ سے پرویزمشرف کے فارم ہاؤس تک ریلی نکالی جس میں اسلام آبادسمیت دوسرے صوبوں سے آئے سیکڑوں کارکن شامل تھے۔


ریلی کے اختتام پر پرویزمشرف نے اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری آپ سے اورپوری قوم سے اس مشکل وقت میں ایک ہی اپیل ہے کہ دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کودہشتگردی اور نام نہادلیڈروں کے چنگل سے محفوظ فرمائے، انھوں نے کہا میں بالکل صحت مند ہوں اوریہ لوگ میرابہت خیال رکھ رہے ہیں،کسی بھی قسم کی افواہوں پربالکل یقین نہ کیاجائے،میراجوبھی پیغام ہوگاوہ سینٹرل سیکریٹریٹ کے ذریعے آپ تک پہنچے گا،پارٹی کاسیکریٹری جنرل ڈاکٹرامجد آپ تک میراہرپیغام پہنچائے گا۔

آپ لوگ نظم وضبط کامظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی ڈسپلن کی پابندی کریں اور اے پی ایم ایل کومضبوط کریں،انشا اللہ وہ وقت دورنہیں جب میں آپکے درمیان موجودہونگااورپاکستان میں خوشحالی کادوردورہ ہوگا،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری ڈاکٹرامجد نے کہاکہ غدارتووہ ہیں جنھوں نے اس ملک کے اثاثے لوٹے اورنام نہادپارٹیاں بناکرملکی وسائل پر قبضہ کرکے اپنی انڈسٹریوں کو مضبوط کیااورپاکستانی دولت بیرون ملک بینکوں میں منتقل کی اورپاکستانی عوام کو خوشحالی کے خواب دکھاتے رہے،آج ملک میں جو افراتفری، معاشی بدحالی،بد امنی اورحکومتی بداعتمادی ہے اسکا واحد حل ملک میں ایماندار،دیانتدار اورمحب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔
Load Next Story