فوج آرمی چیف اورپرویزمشرف کی یکساں پشت پناہ ہےشیخ رشید
مشرف کامعاملہ فوج سے الگ نہیں کیاجاسکتا،حکومت مسلسل بیوقوفی کررہی ہے،انٹرویو
مشرف کامعاملہ فوج سے الگ نہیں کیاجاسکتا،حکومت مسلسل بیوقوفی کررہی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو: فائل
عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہاہے کہ فوج جنرل راحیل شر یف اور پرویزمشرف کے پیچھے ایک جیسی کھڑی ہے۔
مشرف کے معاملے کوفوج سے کسی صورت الگ نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان کے سوااپوزیشن کی تمام جماعتیں نوازشریف سے ملی ہوئی ہیں۔ رواں دور میں جمہوریت کے نام پرلوٹ مارکی جارہی ہے۔ ملک میں مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اوردیگر عوامی مسائل کی کسی کوفکر نہیں۔ ایک انٹرویومیں شیخ رشیداحمد نے کہاکہ حکومت نے پرویزمشرف کے معاملے پرمسلسل بے وقوفی والاکام کیاہے جس کی وجہ سے اب حکومت کے لیے ہرگزرتے دن کے ساتھ مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت مکمل ناکام نظرآرہی ہے۔