بابراعوان کے وکالت لائسنس کی بحالی کی درخواست چیف جسٹس کوبھجوادی گئی

بابراعوان کی درخواست کی سماعت 2ہفتے بعد 3رکنی بینچ کرے گا۔

بابراعوان کی درخواست کی سماعت 2ہفتے بعد 3رکنی بینچ کرے گا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سپریم کورٹ کے 11رکنی لارجر بینچ نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابراعوان کی وکالت کے لائسنس کی بحالی کی درخواست چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو بھجوادی۔


سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بابر اعوان کے لائسنس کی معطلی کے معاملے کاجائزہ لینے کیلیے لارجربینچ تشکیل دیاتھا جس نے درخواست کی سماعت کے بعد کہاکہ لائسنس بحالی کے لیے لارجربینچ کی ضرورت نہیں۔ چیف جسٹس درخواست کی سماعت کے لیے 3رکنی بینچ تشکیل دے دیں۔

بابراعوان کی درخواست کی سماعت 2ہفتے بعد 3رکنی بینچ کرے گا۔ یادرہے کہ سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجربینچ نے ججوںاور عدلیہ کے بارے میںتوہین آمیزالفاظ کے استعمال پر 16 جنوری2012 کو بابراعوان کی وکالت کالائسنس معطل کردیا تھا۔
Load Next Story