نارتھ ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن میں مقابلے 2 ملزم ہلاک اور 2 گرفتار
ملزمان جمعہ خان اور یونس خان شادمان میںایک خاتون سے لوٹ مارکررہے تھے،پولیس پہنچ گئی، ایس ایچ او شارع نور جہاں
ملزمان جمعہ خان اور یونس خان شادمان میںایک خاتون سے لوٹ مارکررہے تھے،پولیس پہنچ گئی، ایس ایچ او شارع نور جہاں۔ فوٹو: فائل
نارتھ ناظم آباد اورسرجانی ٹاؤن میں 2 پولیس مقابلوں میں2ملزمان ہلاک اور2کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتارکر لیا،ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک آئی غازی سی این جی اسٹیشن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، ہلاک و زخمی ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،مسروقہ موٹر سائیکل ،لوٹی ہوئی رقم اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا ، ایس ایچ او شارع نور جہاں انسپکٹر آصف منور نے بتایا کہ شادمان نمبر ایک میں پولیس پارٹی علاقے میں معمول کا گشت کررہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار2 ملزمان30سالہ جمعہ خان اور28سالہ یونس خان ایک خاتون سے لوٹ مارکررہے تھے، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اورگلیوں میں گھس گئے، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشن کے قریب ملزمان پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے تھے۔
ملزمان کو پولیس طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جا رہی تھی کہ ایک ملزم یونس خان دوران سفر دم توڑ گیا، زخمی ملزم جمعہ خان کو طبی امداد دی جارہی ہے جس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ملزم جمعہ خان بلدیہ ٹائون کے علاقے اتحاد ٹائون کا رہائشی ہے،ہلاک ہونے والے ملزم کی رہائش معلوم نہیں ہوسکی ،ملزمان کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل جاوید مسیح نامی شخص کے نام پر ہے،عباسی شہید اسپتال میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم جمعہ خان نے بتایا کہ میں اپنے بھانجے کو تلاش کرنے نکلا تھا ، میرا بھانجہ گذشتہ رات سے لاپتہ ہے،ملزم کا کہنا ہے کہ میرا واردات سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اعلیٰ افسران واقعے کی تحقیقات کروالیں۔
سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب ملزمان دودھ کی سپلائی کرنے والی سوزوکی میں سوار سیلز مین حیات خان اور ڈرائیور رضا نور سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس موبائل اچانک پہنچ گئی جہاں ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار مقصود ولد نور محمد شدید زخمی ہوا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے2 ملزمان شدید زخمی ہوگئے جن کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ، موٹرسائیکل اورچھینی گئی رقم12ہزار روپے اپنے قبضے میں لے لی۔
زخمی ملزمان کو پولیس طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ38سالہ نامعلوم ملزم دوران سفر خون زیادہ بہہ جانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ،ہلاک و زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں40سالہ نامعلوم ملزم کی حالت بھی تشویشناک ہے ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کردی ، سرجانی ٹاؤن پولیس نے حیات خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔