بھوجا ایئر کے طیارے کو تباہ ہوئے 2 سال گزرگئے

طیارے میں 5 نومولود سمیت 118 افراد سوار تھے، حادثے کی اصل وجہ معمہ بن گئی

طیارے میں 5 نومولود سمیت 118 افراد سوار تھے، حادثے کی اصل وجہ معمہ بن گئی۔ فوٹو: فائل

بھوجاائیرلائن کے طیارے کوپیش آنے والے حادثے کوآج 2سال مکمل ہوگئے لیکن اس حادثے کی اصل وجوہات تاحال ایک معمہ بنی ہوئی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں حادثے کی وجہ موسم کی خرابی بتائی گئی تھی۔


بدنصیب طیارہ کراچی سے اسلام آباد اپنی منزل کی جانب رواں تھا، طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ سے 5کلو میٹر راولپنڈی کے علاقے کورال چوک کے قریب گرکرتباہ ہواتھا بدنصیب طیارے میں 5نومولود بھی شامل تھے جبکہ ہنی مون پر جانے والا ایک جوڑا بھی سفرکررہا تھا،بدنصیب طیارے کی کمان کیپٹن نوراللہ آفریدی اورکوپائلٹ مشتاق تھے،طیارے میں عملے سمیت 118مسافر سوار تھے،طیارے میں کبین کرویوصنم شیخ، غزالہ ملک اور پرنس فلیویہ، زینب ناصر سمیت دیگرعملہ بھی شامل تھا، بھوجا ائیرلائن کا بوئنگ 737پروازنمبر213 تھی جس نے 20 اپریل 2012 میںکراچی سے اسلام آباد کیلیے نئی پروازکاآغازکررہا تھا،اس حادثے سے6ماہ قبل سول ایوی ایشن نے بھوجا ائیرلائن کوفضائی ا ٓپریشن شروع کرنے کالائسنس جاری کیاتھا۔
Load Next Story