سندھ میں عید الفطر پر کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر جاری

جن شہریوں کو ویکسین لگے ایک سال ہوگیا وہ بوسٹر ڈوز ضرور لگوائیں، محکمہ صحت سندھ

فوٹو: فائل

محکمہ صحت سندھ نے عید الفطر کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔

محکمہ صحت سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ سے محفوظ رہنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پر عمل کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور پہلے کی طرح ماسک کا استعمال ضرور کریں۔


ایڈوائزری میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں اور اگر کسی کو کھانسی، زکام یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو وہ کووڈ کا ٹیسٹ کروائے۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں کووڈ ویکسین لگے ایک سال گزر چکا ہے تو حکومت سندھ کے مقررہ مراکز جا کر بوسٹر ڈوز ضرور لگوائیں، ضعیف اور کم قوت مدافعت والے افراد بھی جلد از جلد بوسٹر ویکسین لگوائیں۔
Load Next Story