اداروں میں تصادم کا فائدہ تیسری قوت اٹھائے گی افتخار محمد چوہدری
مقدمات کابروقت فیصل نہ ہونااور سالہاسال تک کیس چلنے سے سائلین کی قوت برداشت ختم ہوجاتی ہے،سابق چیف جسٹس
مقدمات کابروقت فیصل نہ ہونااور سالہاسال تک کیس چلنے سے سائلین کی قوت برداشت ختم ہوجاتی ہے،سابق چیف جسٹس۔ فوٹو: فائل
سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہاہے کہ اداروں میں تصادم کافائدہ ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کو ہوتاہے۔
جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اداروںمیں تصادم نہیں ہونا چاہیے ورنہ تیسری قوت اس کافائدہ اٹھائے گی۔ عدم مساوات، سماجی ناانصافی اوردولت کی غیر منصفانہ تقسیم پاکستان میں عدم برداشت کی بنیادی وجوہ ہیں۔
مقدمات کابروقت فیصل نہ ہونااور سالہاسال تک کیس چلنے سے سائلین کی قوت برداشت ختم ہوجاتی ہے۔ سیاست میں آنے سے متعلق سوال پرسابق چیف جسٹس نے کہاکہ ان کے سامنے اس وقت بہت سے آپشنزہیں اورمناسب وقت پروہ کوئی مناسب فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ ملک کامستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے جس کے لیے سب کومل کرکردار اداکرنا ہوگا۔ جمہوریت کوفروغ ملے گاتو امن بھی قائم ہوجائے گااور برداشت کارواج بھی فروغ پائے گا۔