عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے خلاف سازش ہوئیاعتزازاحسن
شریف برادران سمیت ن لیگ کے ہر شخص کو مناظر ے کا چیلنج دیتا ہوں کہ وہ آئیں میں دھاندلی ثابت کروں گا،رہنما پیپلز پارٹی
بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ جاری ہے وزیر اعلیٰ شہباز شریف عوام سے کیا ہوا نام بدلنے کا وعدہ پوراکریں، اعتزاز احسن فوٹو: فائل
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ این اے 124میں ہونیوالی دھاندلی کی صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسر نے اپنے دستخطوں سے تصدیق کر دی ہے اور آئندہ 2 ہفتوں میں اس کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا ۔
پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کی جانب سے منعقدہ سیمینار''ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت '' سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومتوں کو گرانے کے لئے ہمیشہ عالمی سطح پر سازشیں کی گئیں۔گزشتہ عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی، انتخابات کے نتائج فرضی تھے، جس میں ن لیگ کو پہلا اور تحریک انصاف کو رعایت دیتے ہوئے دوسرے نمبر پر رکھا گیا جبکہ ایسا ظاہرکیا گیا جیسے کسی نے پیپلزپارٹی کوووٹ ڈالا ہی نہیں۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت ن لیگ کے ہر شخص کو مناظر ے کا چیلنج دیتا ہوں کہ وہ آئیں میں دھاندلی ثابت کروں گا، بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ جاری ہے وزیر اعلیٰ شہباز شریف عوام سے کیا ہوا نام بدلنے کا وعدہ پوراکریں، ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کواس کے لیڈروں نے نقصان پہنچایا، پارٹی نے قربانیاں دینے والوں کو بھلا دیا۔