یک نہ شد دوشد ٹروٹ کا علاج مارکوس ٹریسکوتھک کریں گے
اعصابی مسائل سے دوچار رہنے والے بیٹسمین نے ساتھی پلیئر کو اپنی خدمات پیش کردیں
اعصابی مسائل سے دوچار رہنے والے بیٹسمین نے ساتھی پلیئر کو اپنی خدمات پیش کردیں۔ فوٹو: فائل
اعصابی دباؤ کے پرانے مریض انگلش اوپنر مارکوس ٹریسکوتھک اس بیماری سے دوچار ہونے والے جوناتھن ٹروٹ کا علاج کریں گے، انھوں نے مڈل آرڈر بیٹسمین کو اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔
ٹریسکوتھک اور جوناتھن ٹروٹ میں کافی یکسانیت پائی جاتی ہے، سابق اوپنر 2006-07 کی ایشز سیریز سے اعصابی دبائو کی وجہ سے دستبردار ہوگئے تھے جبکہ ایک بار بھارت سے بھی سیریز کے دوران ہی وطن واپس لوٹ گئے تھے، اسی طرح آسٹریلیا میں پہلے ہی ایشز ٹیسٹ کے بعد جوناتھن ٹروٹ بھی اعصابی دبائو کا شکار ہوکر وطن واپس لوٹ آئے تھے۔
بعد ازاں انھوں نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے تھک گئے تھے جس پر سابق کپتان مائیکل وان نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مسئلہ ذہنی نہیں بلکہ تکنیکی ہے۔ اب جوناتھن مسابقتی کرکٹ میں مختصر کم بیک کے بعد ایک بار پھر کھیل سے دور ہوگئے ہیں۔ مارکوس ٹریسکوتھک کا کہنا ہے کہ جو جوناتھن پر بیت رہی ہے وہ میں اچھی طرح سمجھ سکتا ہوں، میں خود ایسے وقت سے گزرچکا میری ان سے چند ایک مرتبہ بات ہوئی ہے میں ان کو اس صورتحال سے باہر لانے کے لیے مددکرنے کو تیار ہوں۔