پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے میں مجوزہ تبدیلیاں ریجنز سامنے آئیں گے

نئی تجویز کے مطابق تحت ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرکے ریجنل ٹیموں کو سامنے لایا جائے گا.

نئی تجویز کے مطابق تحت ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرکے ریجنل ٹیموں کو سامنے لایا جائے گا. فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک ڈھانچے میں تبدیلیوں کا امکان ہے جس کے تحت ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرکے ریجنل ٹیموں کو سامنے لایا جائے گا، بینک اور دیگر اداروں سے ان سائیڈز کو اسپانسر کرنے کو کہا جائے گا۔


دوسری جانب بینک آفیشلز نے ان تجویز کو ناقابل عمل قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے نے پی سی بی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ منیجنگ کمیٹی کی گذشتہ میٹنگ کے دوران بورڈ چیئرمین نجم سیٹھی نے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر مایوسی کا اظہار کیا تھا جس میں دو فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس ہوتے ہیں،نئی تجویز کے مطابق بینکوں اور دیگر اداروں سے کہا جائے گا کہ وہ اپنی ٹیمیں میدان میں اتارنے کے بجائے ریجنل ٹیموں کو اسپانسر کریں۔

ہر ادارہ ایک ریجنل کو دو کروڑ روپے دے گا اتنی ہی رقم بورڈ بھی فراہم کرے گا، متعلق بینک یا ڈپارٹمنٹ کے دو نمائندے اس ریجن کی مینجمنٹ کمیٹی میں شامل ہوں گے، دو مقامی نمائندے اور ایک بورڈ کا نمائندہ ہوگا، یہ کمیٹی ٹیم کے معاملات چلائے گی۔ اس تجویز کو شروع سے ہی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، بینک آفیشلز کہتے ہیں کہ اس تجویز پر عملدرآمد سے بینک اور ڈپارٹمنٹس کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹس بند ہوجائیں گے اور کھلاڑی بیروز گار ہوجائیں گے۔
Load Next Story