پریمیئر لیگ ٹائٹل کی جانب لیورپول کی پیش قدمی جاری
ناروچ کو 3-2 سے ہرادیا، نمبرون پوزیشن مستحکم ہوگئی، ہل سٹی کو آرسنل کے ہاتھوں شکست
ناروچ کو 3-2 سے ہرادیا، نمبرون پوزیشن مستحکم ہوگئی، ہل سٹی کو آرسنل کے ہاتھوں شکست۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں لیورپول نے ٹائٹل کی جانب قدم بڑھادیے، رواں سیزن میں عمدہ کارکردگی پیش کرنیو الی ٹیم کے پاس 24 برس بعد چیمپئن بننے کا بھرپور موقع ہے۔
اتوار کو ناروچ سٹی کیخلاف لیورپول نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ان کی نمبرون پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی، ٹیم نے 35 میچزمیں80 پوائنٹس حاصل کرلیے، اس طرح انھیں دوسرے نمبر پر موجود چیلسی پر5 واضح پوائنٹس کی برتری ملی ہوئی ہے، آرسنل نے ہل سٹی کو 3-0 سے پچھاڑ کر 70 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو انگلش پریمیئر لیگ میں رواں برس ٹائٹل کی مضبوط دعویدار لیورپول نے ناروچ سٹی کو 3-2 سے شکست دیکر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے، مقابلے کا آغاز سنسنی خیز انداز میں ہوا ، کھیل کے چوتھے ہی منٹ میں راہیم اسٹرلنگ نے فیلڈ گول کے ذریعے لیورپول کو برتری دلوادی۔
24 برس بعد ٹائٹل جیتنے کیلیے پرجوش لیورپول کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا، ٹیم کے یوروگوئن اسٹرائیکر لوئس سواریز نے 11ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچاکر ٹیم کی برتری 2-0 بنادی، یہ اسکور پہلے ہاف تک برقرار رہا، دوسرے ہاف میں گرے ہوپر نے گول داغ کر ناروچ کا خسارہ کم کیا، 62ویں منٹ میں راہیم اسٹرلنگ نے انفرادی طور پر دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول بناکر لیورپول کے شائقین کی خوشیوں کو دوبالا کردیا،77ویں منٹ میں روبرٹ سینڈگروس نے ناروچ کیلیے دوسرا گول بنایا۔دوسری جانب آرسنل اور ہل سٹی کا مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا۔
آرسنل نے کسی بھی مرحلے پر حریف ٹیم کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا، جرمن اسٹرائیکر لوکاس پوڈولسکی نے دو مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، ایک گول آرون ریمسی کے نام رہا، آرسنل کی ٹیم 35 میچز میں 21 فتوحات کے ساتھ 70 پوائنٹس لیکر چوتھے نمبر پر ہے، مانچسٹر سٹی نے 71 پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے، چیلسی 75 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ لیورپول 80 پوائنٹس لیکر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔