باکسنگ برنارڈ ہوپکنز نے تاریخ رقم کردی 49 برس کی عمر میں ٹائٹل جیت لیا

امریکی باکسر نے اس مقابلے میں محتاط آغاز کیا لیکن تیسرے رائونڈ میں وہ اپنے جوان حریف پر مکمل طور پر غالب رہے۔

امریکی باکسر نے اس مقابلے میں محتاط آغاز کیا لیکن تیسرے رائونڈ میں وہ اپنے جوان حریف پر مکمل طور پر غالب رہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
برنارڈ ہوپکنز نے ایک مرتبہ پھرباکسنگ رنگ میں اتر کر تاریخ رقم کردی، وہ 49 برس کی عمر میں لائٹ ہیوی ویٹ ڈویژن میں قازقستان کے بیبوت شومونوف کیخلاف پوائنٹس پر فتحیاب قرار دے دیے گئے۔


تفصیلات کے مطابق ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن ( ڈبلیو بی اے ) کے لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل مقابلے میں امریکی باکسر برنارڈ ہوپکنز نے 49 برس کی عمر میں میدان سنبھال کر عمررسیدہ باکسر ہونے کا اعزاز پالیا، انھوں نے اس مقابلے میں قازقستان کے بیبوت شومونوف کو منقسم فیصلے پر ہرادیا، ان کے حریف ان سے 19 برس چھوٹے تھے، بائوٹ پر دو ججز نے فیصلہ 116-111 سے یکساں طور پر برنارڈ ہوپکنز کے حق میں قرار دیا جبکہ ایک جج کی رائے میں اس فائٹ میں 30 سالہ قازق باکسر 114-113 سے فاتح رہے، امریکی باکسر نے اس مقابلے میں محتاط آغاز کیا لیکن تیسرے رائونڈ میں وہ اپنے جوان حریف پر مکمل طور پر غالب رہے، اس فتح کے ساتھ ہی برنارڈ کا کیریئر ریکارڈ 65 فائٹ میں 55 فتوحات ہوگیا، چھ مقابلوں میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ دو بائوٹ ڈرا رہیں اور دو منعقد نہیں ہوپائیں۔
Load Next Story