کراچی ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے شخص کی بوری بند لاش برآمد
گرفتارملزمان کی نشاندہی پر مغوی محمد عامربھٹی کی لاش جونیجو ٹاؤن کے نالے سے برآمد کی گئی، پولیس
فوٹو: فائل
پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے شخص کی بوری بند لاش نالے سے برآمد کرلی۔
بلوچ کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قتل کیے جانے والے شخص کی بوری بند لاش محمود آباد جونیجو ٹاؤن کے نالے سے برآمد کرلی۔
ترجمان انویسٹی گیشن ون ایسٹ کے مطابق رواں ماہ 17 اپریل کو محمد عامر بھٹی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا جس کا مقدمہ بلوچ کالونی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا تھا۔
بلوچ کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کیں اور خفیہ ذرائع اور تکنیکی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے 2 ملزمان گل شیر اورغلام نبی کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ان کا تیسرا ساتھی شاہ میر اور مقتول عامر بھٹی دونوں ٹیکسی ڈرائیور تھے اور ان کی آپس میں رنجش و لین دین کا معاملہ چل رہا تھا۔
ملزمان نے بتایا کہ ملزم شاہ میر ان کا قریبی عزیز ہے جس کے ساتھ مل کرانہوں نے عامر بھٹی کو اغوا کیا اور تیز دھار آلے سے اس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا اوربعدازاں لاش بوری میں بند کر کے جونیجو ٹاون کے سامنے گندے نالے میں پھینک دی تھی۔
ترجمان انویسٹی گیشن ایسٹ ون کے مطابق ملزمان کے انکشاف کے بعد پولیس نے ان کی نشاندہی پر مقتول عامر بھٹی کی کئی روز پرانی بوری بند لاش برآمد کر کے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزمان کی مزید نشاندہی پر آلہ قتل اور مغوی مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق 17 اپریل کو مقتول محمود آباد سے سواری لے کر پورٹ قاسم گیا تھا اور واپس محمود آباد آیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں عامر بھٹی کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان دکھائی دے رہے تھے۔
پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی کردار ملزم شاہ میر شہر سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جاری ہے۔