کراچی ڈاکو چند سیکنڈز میں ہوٹل پر بیٹھے افراد سے موبائل چھین کر فرار
دھوراجی کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے کھلے عام ہوٹل کی کرسیوں پر بیٹھے افراد کو لوٹ لیا
ڈاکو دیدہ دلیری کے ساتھ شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے (فوٹو: ویڈیو گریب)
شہر قائد میں ڈاکوؤں کے بے خوف ہوکر لوگوں سے لوٹ مار کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ شب بھی ڈاکو چند سیکنڈز ہی کے دوران ہوٹل پر بیٹھے افراد سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
عروس البلاد کے کسی بھی علاقے میں شہریوں کا جان و مال محفوظ نہیں رہا۔ سنسان مقامات کے بعد جرائم پیشہ عناصر دیدہ دلیری کے ساتھ بیچ سڑکوں اور ہوٹلوں پر کھلے عام لوٹ مار کی وارداتیں کرنے لگ گئے، جس کی ایک مثال گزشتہ شب دھوراجی کے علاقے میں سامنے آئی، جہاں ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے افراد کو چند سیکنڈز میں لوٹ لیا۔
واردات کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان صرف 20 سیکنڈز میں ہوٹل پر بیٹھے افراد کے موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان بیچ سڑک پر بائیک سے اترتے ہی ہوٹل کی کرسیوں پر بیٹھے شہریوں سے لوٹ مار شروع کردیتے ہیں اور چند سیکنڈز میں شہریوں کی قیمتی اشیا سے محروم کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتیں اور جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے بسی ظاہر ہوتی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اہل کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
[video width="372" height="426" mp4="https://www.express.pk/2023/04/decoiti-in-karachi-1682747156.mp4"][/video]