کراچی میں نالے کی چھت منہدم متعدد نوجوان اندر جاگرے فونز بھی بہہ گئے

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوٹو:فائل

کراچی کا انفرسٹرکچر تباہ ہوگیا اب شہر کی سڑکیں اور فٹ پاتھ زمین بوس ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

انڈہ موڑ نارتھ کراچی میں نالے کی چھت اچانک گرگئی،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،

واقعے میں متعدد نوجوان نالے میں جا گرے اور نوجوانوں کے موبائل فونز ،قیمتی سامان پانی میں بہہ گیا،واقعہ دو روز قبل کوئٹہ وال ہوٹل کے باہر پیش آیا تھا،


پولیس حکام کے مطابق ڈیوٹی افسر کی جانب سے جائے وقوعہ کا دورہ کیا گیا،تفتیش کے مطابق گیس پریشر کی وجہ سے واقعہ پیش آیا،سڑک پر کئی افراد کرسی لگا کر بیٹھے ہوئے تھے،وزن اور دباؤ کی وجہ سے اچانک سڑک کا حصہ منہدم ہوگیا ۔



حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اپنے جان و مال کی حفاظت خود کرنی ہے،حکومت یا انتظامیہ نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیاہے،انفرا اسٹرکچر کی تباہی کے باعث آئے روز شہری اپنے قیمتی جان و مال سے محروم ہوجاتے ہیں۔

Load Next Story