ثنا بٹ بھارتی پنجابی فلم کی ہدایات دیں گی
پاکستانی اداکارہ نے بطورہدایتکارہ بھارتی گلوکار راج بیر اور کومل ناتھ کے گیت وڈیو مکمل کرلی
چندی گڑھ: اداکارہ ثنا بٹ البم کی ریکارڈنگ کے موقع پر سندیپ سینڈی اور گلوکار راج بیر کے ہمراہ اسٹوڈیو میں موجود ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
اداکارہ ثنا بٹ کوبطورڈائریکٹر کیرئیر کا پہلا گیت شوٹ کرنے کے بعد بھارتی پنجاب میں فلم ڈائریکٹ کرنے کا کنٹریکٹ مل گیا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے گلوکار راج بیر اور کومل ناتھ کے گیت کی دھن موسیقار سندیپ سینڈی نے ترتیب دی تھی جب کہ اس گیت کوچندی گڑھ میں شوٹ کیا گیا ہے۔ گیت کی وڈیو مکمل ہونے کے بعد چندی گڑھ کے سرسوتی اسٹوڈیو میں ایک معروف فلمساز نے گیت دیکھا اورثنا بٹ کواپنی نئی پنجابی فلم کی ڈائریکشن کے لیے سائن کرلیا۔ ثنا بٹ نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ڈائریکشن کے شعبے میں قدم رکھتے ہی کامیابیاں ملنے لگیں جسکا کریڈٹ میں اپنے استاد عثمان پیرزادہ کو دینا چاہتی ہوں جنہوں نے میری فنکارانہ صلاحیتوں کو بہترکرنے میں ہمیشہ رہنمائی کی۔ میں نے اپنے کیرئیرکا پہلا گیت شوٹ کرلیا ہے جب کہ پہلی فلم کی ڈائریکشن کے لیے جلد ہی بھارت جاؤنگی۔ کامیڈی فلم میں بھارت کے ساتھ پاکستان کے فنکاربھی اداکاری کے جوہردکھائیں گے۔