انٹربورڈ امتحانات کے پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا
دوسرے مرحلے میں کامرس پرائیویٹ اورآرٹس کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں ہونگے
دوسرے مرحلے میں کامرس پرائیویٹ اورآرٹس کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں ہونگے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرکے پہلے مرحلے کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014کاآغاز آج (منگل) سے ہورہاہے، پہلے مرحلے میں انٹرسائنس (پری انجینئرنگ؍پری میڈیکل) ،سائنس جنرل،ہوم اکنامکس اورکامرس (ریگولر) کے سالانہ امتحانات لیے جائیں گے۔
منگل کوبارہویں جماعت پری انجینئرنگ ، پری میڈیکل اورہوم اکنامکس کااردولازمی کاپرچہ ہوگاجبکہ شام کے اوقات میں کامرس ریگولرکاانگریزی کاپرچہ لیاجائے گا، صبح کے پرچے ساڑھے 9سے ساڑھے12 بجے تک جبکہ دوپہر کے پرچے ڈھائی سے ساڑھے 5 بجے تک ہونگے، مجموعی طوپر108امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں جس میں صبح میں 87اوردوپہر میں 21امتحانی مراکز میں پرچے لیے جائیں گے،امتحانات کاپہلامرحلہ 16مئی تک جاری رہے گاجبکہ دوسرے مرحلے میں کامرس(پرائیویٹ اورآرٹس (ریگولر؍پرائیویٹ) کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں شروع ہونگے ۔