نویں و دسویں جماعت کے عملی امتحانات 28 اپریل سے شروع ہونگے
عملی امتحان کے دوران جرنلز موجود ہونے چاہئیں، طلبا کو لیب کی سہولتیں دی جائیں، چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین
عملی امتحان کے دوران جرنلز موجود ہونے چاہئیں، طلبا کو لیب کی سہولتیں دی جائیں، چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین۔ فوٹو : ایکسپریس
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق نویں دسویں جماعتوں کے دوسرے مرحلے میں سالانہ عملی امتحانات 28 اپریل سے شروع ہورہے ہیں ۔
جس میں نویں و دسویں جماعت (سائنس و جنرل گروپ ) ریگولر امیدوار، سابقہ امیدوار ایڈیشنل ، امپرومنٹ آف گریڈ اور دیگر بورڈز سے آئے ہوئے امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے ،عملی امتحانات کے حوالے سے سامان اور شیڈول 24اپریل سے 26 اپریل تک اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس ایگزامنیشن اسٹور سے حاصل کیا جاسکتا ہے،شیڈول کے مطابق 24اپریل کو نیوکراچی ، نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد گلبرگ، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، 25اپریل کو بلدیہ ،سائٹ ، اورنگی، صدر ، لیاری، کیماڑی ، 26 اپریل کو شاہ فیصل ، لانڈھی کورنگی،ملیر، بن قاسم اور گڈاپ کے اسکولوں کوامتحانی سامان فراہم کیاجائے گا۔
چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکولوں کے سربراہان کو سخت ہدایات دی ہیں کہ وہ عملی امتحانات کے انعقاد کو شفاف بنائیں، طلبا کو لیب میں عملی امتحان کے حوالے سے تمام سہولت دی جائے،خاص طور پر طلبہ وطالبات کے عملی امتحان کے دوران جرنلز موجود ہونے چاہئیں ،ہیڈ، ایڈیشنل ہیڈ، ڈپٹی ہیڈ اور ناظم امتحانات عملی امتحان کے دن اچانک دورہ کریں گے لہٰذا تمام اسکولوں کے سربراہان سے التماس ہے کہ دوران عملی امتحان جرنل اور لیب میں متعلقہ سامان کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔