امریکی ڈالر10 پیسے کی کمی سے 99 روپے50 پیسے کاہوگیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10 پیسے کے اضافے سے97.80 روپے ریکارڈ کی گئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10 پیسے کے اضافے سے97.80 روپے ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

نئے مالی ہفتے کے آغاز پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے طلبگاروں کی نمایاں کمی کے باعث روپے کی نسبت ڈالر کی قدر10 پیسے گھٹ کر99.50 روپے ہوگئی ۔


تاہم انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10 پیسے کے اضافے سے97.80 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے بتایا کہ ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کا دارومدار اب صرف انٹربینک مارکیٹ ریٹ پر منحصر ہے، اگر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گار بڑھ گئے اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تو اس کے اثرات اوپن مارکیٹ پر بھی مرتب ہوں گے، ضرورت اس امر کی ہے تجارتی بینک باہمی لین دین کے دوران ڈالر کی مطلوبہ قدر کو مدنظر رکھیں تاکہ سٹے بازوں کو ڈالر کی قدر میں غیرضروری اضافے کا موقع نہ مل سکے۔
Load Next Story