اسکواش پاکستان فتوحات کی راہ پر گامزن ہوجائیگا عامر

انٹرنیشنل پلیئرز پر پاکستان میں کھیلنے کی پابندی ختم ہونا کھیل کیلیے انتہائی شاندار ہے، عامر اطلس

انٹرنیشنل پلیئرز پر پاکستان میں کھیلنے کی پابندی ختم ہونا کھیل کیلیے انتہائی شاندار ہے، عامر اطلس۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ایشین اسکواش چیمپئن عامر اطلس خان پر امید ہیں کہ فیڈریشن اورکھلاڑی ملکر پاکستان کو فتوحات کی راہ پر گامزن کردیں گے ۔


انھوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے کھیلنے پر پابندی ختم ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قومی پلیئرز کی صلاحیتوں کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے۔ ''ایکسپریس ٹریبیون'' کو دیے گئے انٹرویو میں عامر اطلس نے کہا کہ انٹرنیشنل اسکواش کھلاڑیوں پر پاکستان میں کھیلنے کی پابندی ختم ہونا ملکی اسکواش کیلیے انتہائی شاندار ہے، اب ہم سب کا اصل امتحان شروع ہوچکا ہے کہ ماضی کی سنہری یادوں کو کیسے واپس لانا ہے۔ یادرہے کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے پابندی ختم ہوتے ہی پی ایس ایف نے 25 ہزار ڈالر انعامی رقم کا پی ایس اے ٹورنامنٹ اکتوبر میں کرانے کا اعلان کیا ہے ۔

عامر اطلس خان نے کہا کہ فیڈریشن کو چاہیے کہ وہ ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کی تیاری میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے اور پلیئرز کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا ہوم ورک مکمل کریں۔انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کیلیے ٹریننگ کیمپس کا انعقاد اچھا ہے لیکن اس سے بھی بہتر اقدام پی ایس ایونٹس میں شرکت ہے اس لیے فیڈریشن پلیئرز کو انٹرنیشنل ایونٹس میں کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مجھ سمیت دیگر تمام قومی کھلاڑی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ میں ملکی نیک نامی کیلے بھرپور محنت کرینگے، ہمارے پاس تیاری کیلیے کافی ٹائم ہے۔
Load Next Story