حکومت ہر ادارے کے وقار کا تحفظ کریگیپرویز رشید

پیمرا حکومت کے ماتحت نہیں ہے، اس کی ازسرنو شکیل کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات

پیمرا حکومت کے ماتحت نہیں ہے، اس کی ازسرنو شکیل کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے حامد میر پر حملہ کے حوالے سے آئی ایس آئی پر لگائے گئے الزامات پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے کمیشن بنا دیا گیا ہے۔


نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اداروں کے وقار کا تحفظ کرنا نہ صرف حکومت بلکہ ہر شہری کا فرض ہے۔ ایک مخصوص صورتحال میں ایک مخصوص شخص (ڈی جی آئی ایس آئی) پربات کی گئی ہے پورے ادارے کی بات نہیں کی گئی۔ حکومت ہر ادارے کے وقار کا تحفظ کرے گی۔ پیمرا حکومت کے ماتحت نہیں ہے، اس کی ازسرنو شکیل کی ضرورت ہے۔
Load Next Story