نشان حیدر ہاکی ایونٹ آرمی وائٹ کے خلاف احسان کی ہیٹ ٹرک
قومی ایئرلائن نے 8-1 سے کامیابی حاصل کرلی، آرمی ریڈ کی ٹیم نے ریلویز کو7-3 سے مات دیدی
آج پاکستان اسٹیل کی ٹیم کا سامنا ریلویز سے ہوگا،واپڈا کی ٹیم پولیس کیخلاف میدان سنبھالے گی، نیشنل بینک اور پورٹ قاسم بھی صف آرا ہوں گے۔ فوٹو: فائل
نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں پی آئی اے نے آرمی وائٹ کو زیر کرلیا، احسان اللہ کی ہیٹ ٹرک سے تقویت پانے والی قومی ایئرلائن کی ٹیم 8-1سے کامیاب رہی۔
آرمی ریڈ نے ریلویز کو 7-3 سے مات دیدی، محمد عمران اور شاہد علی خان نے 2،2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں جاری7 ویں نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز آرمی وائٹس کی ٹیم کئی اسٹارز پر مشتمل پی آئی اے ٹیم کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئی، فاتح ٹیم نے احسان اللہ کی جانب سے چوتھے اور 7 ویں منٹ میں پنالٹی کارنرز پر گولز کی بدولت برتری حاصل کرلی، بعدازاں عماد بٹ اور عمران خان نے 18 اور 25 ویں منٹ میں گول داغتے ہوئے ٹیم کی برتری 4-0 کردی۔ پہلے ہاف کا خاتمہ اسی اسکور پر ہوا، پی آئی اے نے دوسرے ہاف میں بھی حریف ٹیم کو مکمل طور پر دبائو میں رکھا اور مزید 4 گول داغ دیے۔
عمران خان نے 38 ویں منٹ میں ٹیم کا پانچواں اور دوسرا انفرادی گول کیا، 46 ویں منٹ میں احسان اللہ نے اپنی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی، کھیل کے اختتامی لمحات میں نوہیز اور افسر نے بھی حریف گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچادیا، اس طرح فاتح ٹیم نے میچ کا اسکور 8-1 کرلیا، ناکام سائیڈ کی جانب سے واحدگول نعمان بٹ نے 65 ویں منٹ میں بنایا، قبل ازیں کھیلے گئے میچ میں آرمی ریڈ نے ریلویز کو 7-3 سے مات دی، فاتح ٹیم کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران اور شاہد علی خان نے 2،2 گول اسکور کیے۔
آرمی ریڈ نے اپنا اکائونٹ 7 ویں منٹ میں شاہد علی خان کے گول کی بدولت کھولا، مخالف ٹیم کے یاسر نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا، عمران نے 22 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے آرمی ریڈ کو 2-1 کی برتری دلائی لیکن صرف 2 منٹ بعد ریلویز کے جنید نے فیلڈ گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا۔ بعدازاں آرمی ریڈ نے صرف 3 منٹ کے وقفے میں مزید 2 گول داغتے ہوئے 4-2 کی برتری حاصل کرلی، شاہد علی خان نے 32 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر اور حبیب الرحمان نے 35 ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔ دوسرے ہاف میں ریلویز کے فارورڈ ردھم برقرار نہ رکھ سکے۔
دوسری طرف آرمی ریڈ کے کھلاڑیوں نے حریف گول پوسٹ پر آزادانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اس دوران محمد عمران نے 44 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر ایک اور گول داغ دیا، محمد کاشف نے 57ویں منٹ میں ذاتی کاوش کی بدولت مقابلہ 6-2 کردیا۔ ریلویز کے کامران مقصود نے 60 ویں منٹ میں مقابلہ 6-3 کیا تو آرمی ریڈ کے سفیر نے63 ویں منٹ میں گول داغتے ہوئے ٹیم کو 7-3 سے کامیابی دلادی۔ ایونٹ میں بدھ کو مزید 3 میچزکھیلے جائیں گے، پاکستان اسٹیل کی ٹیم کا سامنا ریلویز سے ہوگا۔ دوسرا میچ واپڈا اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان ہوگا، تیسرے میچ میں نیشنل بینک اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔