عبد اللہ عبداللہ نئے افغان صدر منتخب سرکاری اعلان کل ہوگا
93 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل،عبداللہ عبداللہ 49.67ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں
اشرف غنی دوسرے، زلمے رسول تیسرے نمبر پر،دوسرے مرحلے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال۔ فوٹو: فائل
افغان عوام نے عبداللہ عبداللہ کواپنا نیا صدرمنتخب کرلیا، سرکاری اعلان کل ہوگا۔
افغان آزاد الیکشن کمیشن کے ترجمان نورمحمد نے منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 93فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل ہے انھوں نے اب تک 49.67فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے قریب ترین حریف اشرف غنی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر زلمے رسول ہیں۔
انہوں نے کہاکہ باقی رہ جانے والے ووٹوں کی گنتی کا کام تیزی سے جاری ہے،اگرجیتنے والا امیدوار50 فیصدسے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہاتو انتخابات کا دوسرامرحلہ منعقد کیا جائیگا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگاکہ آیا انتخابات کا دوسرامرحلہ منعقد ہوگا یا نہیںاس لیے تھوڑاانتظارضروری ہے ، ادھر افغان میڈیانے دعویٰ کیاکہ عبداللہ عبداللہ نے 50فیصد ووٹ حاصل کرلیے ہیں اور اب صرف اعلان ہونا باقی ہے ۔