یوم آزادی سول ایوارڈز کیلیے ناموں کی فہرست کی تیاری شروع
ایوارڈ کیلیے 15اپریل کے بعد موصول ہونیوالی نامزدگیاں شامل نہیں کی جائیں گی
ایوارڈ کیلیے 15اپریل کے بعد موصول ہونیوالی نامزدگیاں شامل نہیں کی جائیں گی فوٹو فائل
وفاقی حکومت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانیوں اور غیرملکیوں کو یوم آزادی کے موقع پرسول ایوارڈز دینے کے لیے فہرست کوحتمی شکل دیناشروع کردی ہے۔
15اپریل کی مقررہ تاریخ کے بعدموصول ہونے والی نامزدگیوں کوشامل نہیں کیا جائے گا۔ اس ضمن میں حکام نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن کی طرف سے تمام وزارتوںاور ڈویژنوں کو لیٹرکے ذریعے آگاہ کردیاگیا تھا۔ دستاویزمیں بتایاگیاکہ ایسے غیر ملکیوں کوبھی نشان پاکستان، ستارہ امتیاز، تمغہ شجاعت، قائداعظم ایوارڈ، پاکستان کیلیے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر صدارتی ایوارڈبرائے پرائڈ آف پرفارمنس پر مشتمل کیٹیگریز میں سے کوئی بھی سول ایوارڈدیا جاسکتا ہے۔
تاہم غیر ملکیوں کوسول ایوارڈکیلیے نامزدگی وزارت خارجہ کے ذریعے بھجوانا ہوگی جبکہ پاکستانی شہریت رکھنے والوںکو نمایاں خدمات انجام دینے پرتمغہ شجاعت، نشان امتیازاور صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس دیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی نامزدگیوں کا جائزہ لیناشروع کردیاہے جنھیں آئندہ ماہ حتمی شکل دیے جانے کاامکان ہے۔