سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے نئے طلبا کو ڈاؤیونیورسٹی اسناد نہیں دیگی

سندھ میڈیکل کالج میں00 17 طالب علم زیر تعلیم ہیں

سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں قائم ڈاکٹر عشرت العباد اورل ہیلتھ سائنسز ڈاؤیونیورسٹی کے ماتحت ہی کام کریگا۔ فوٹو: فائل

سابق سندھ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں زیر تعلیم طالب علموںکو اسناد ڈاؤیونیورسٹی جاری کریگی۔


تاہم رواں سال ہونیوالے ایم بی بی ایس میں داخلے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ہی دیے جائیں گے، سندھ میڈیکل کالج میں00 17 طالب علم زیر تعلیم ہیں، ان طالب علموں کے داخلے ڈاؤیونیورسٹی کے تحت کیے گئے تھے جن کی انٹرولمنٹ بھی ڈاؤیونیورسٹی سے ہے ، لہٰذا 1700زیرتعلیم طالب علموں کے بیج کو فارغ التحصیل ہونے پرڈاؤیونیورسٹی ہی اسناد دیگی جبکہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں قائم ڈاکٹر عشرت العباد اورل ہیلتھ سائنسز ڈاؤیونیورسٹی کے ماتحت ہی کام کریگا۔

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ سابق سندھ میڈیکل کالج میں اساتذہ سمیت دیگرعملے سے سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق رائے لی جائیگی، اس سلسلے میں پروفارمے تیارکیے جارہے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ جناح اسپتال کی فیکلٹی نے سندھ میڈ یکل یونیورسٹی کے ساتھ الحاق ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہارکردیا ہے،سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے جناح اسپتال کے الحاق کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے ، اسپتال کے ایک گروپ نے یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت شروع کردی ہے لیکن قومی ادارہ اطفال برائے صحت اور قومی ادارہ امراض قلب نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
Load Next Story