رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں 111 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

رینجرز نے مومن آباد فقیر کالونی اور اعوان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

رینجرز نے مومن آباد فقیر کالونی اور اعوان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران111ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔


موچکو پولیس نے نادرن بائی پاس کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران سوزوکی کو روک کر اس میں رکھی ایک اضافی ٹنکی سے ایک ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے 2 ملزمان دلاور خان اور جاوید خان کو گرفتارکرلیا اور کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزمان کوسٹ گارڈ اور کسٹم کی چوکی ہونے کے باجود بلوچستان کے علاقے حب سے ایرانی ڈیزل اسمگل کر کے لا رہے تھے ، رینجرز نے اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آباد فقیر کالونی اور اعوان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
Load Next Story