گرفتاری کے خوف سے بھاگنے والاسیم نالے میں ڈوب گیا
ارجن کی لاش 28گھنٹے بعد نکال لی گئی، متوفی 6بچوں کا باپ تھا، پولیس نے فائرنگ کی، ورثا۔
ارجن کی لاش 28گھنٹے بعد نکال لی گئی، متوفی 6بچوں کا باپ تھا، پولیس نے فائرنگ کی، ورثا۔ فوٹو: فائل
ہوسڑی پولیس کے چھاپے کے دوران گرفتاری کے خوف سے بھاگنے والا 6 بچوں کا باپ سیم نالے میں ڈوب گیا۔
جبکہ پولیس نے 2 نوجوانوں کو گرفتارکر کے تشدد کے بعد رہا کر دیا ۔ متوفی کے ورثاء نے پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعہ کے عینی شاہد دھرمو کولہی اور دھرم شی نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے اصغر آباد کچی آبادی میں رہائش پذیر بھیمو کولہی کے گھر پر چھاپہ مارا اور توڑ پھوڑ شروع کردی جبکہ خواتین پر تشدد بھی کیا اور ہم دونوں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ۔
بھیمو کولہی نے بتایا کہ گرفتاری کے خوف سے 6 بچوں کے باپ 40سالہ ارجن کولہی نے گائوں کے قریب بہنے والے سیم نالے میں چھلانگ لگادی جس پر پولیس نے فائرنگ بھی کی، پولیس کے جانے کے بعد انھوں نے ارجن کو تلاش کرنے کی کوشش کی، لیکن28 گھنٹے بعد پانی میں سے ارجن کی لاش ملی، جس کیخلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا، جس پر پولیس نے گرفتار کیے جانیوالے دونوں نوجوانوں کو آزاد کردیا اور موٹر سائیکل واپس کردی۔