حیدرآباد بورڈ بارہویں جماعت ہیومینٹیز کے نتائج کا اعلان
طالبات نے میدان مار لیا، پہلی اورتیسری کے علاوہ ٹاپ ٹین میں 8 پوزیشنیں حاصل کر لیں۔
طالبات نے میدان مار لیا، پہلی اورتیسری کے علاوہ ٹاپ ٹین میں 8 پوزیشنیں حاصل کر لیں. فوٹو: فائل
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے بارہویں جماعت ہیومینٹیز گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) کے امتحانات برائے2012 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
امتحانات میں طالبات نے میدان مار لیا، پہلی اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ ٹاپ ٹین میں 8 پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن گورنمنٹ خورشید بیگم ڈگری کالج حیدرآباد کی میمونہ بنت غلام حیدر نے، گورنمنٹ ایس آئی کالج ہالا کے مبشر علی ولد اﷲ بچایو نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری اسکول ٹنڈوالہیار کی حمیرا بنت یوسف حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 6 ہزار، 2 سو، 58 طلبہ وطالبات نے شرکت کی ، 5 ہزار، ایک سو،62 پاس ہوئے تاہم کوئی بھی امیدوار اے ون گریڈ حاصل نہیں کرسکا۔81 طلبہ وطالبات نے اے گریڈ، 1146 نے بی ، 2950 نے سی، 970 نے ڈی اور15 طلبہ وطالبات نے گریڈ ای میں کامیابی حاصل کی۔کامیابی کا مجموعی تناسب82.49 فیصد رہا ۔