سچن ٹنڈولکر نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا ساتھیوں کی سالگرہ پر مبارکباد
سچن ٹنڈولکر خاص طور پر ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے یو اے ای سے ممبئی واپس آئے تھے۔
سچن ٹنڈولکر خاص طور پر ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے یو اے ای سے ممبئی واپس آئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی
بھارت کے سابق عظیم بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے اپنی اہلیہ انجلی کے ہمراہ گذشتہ روز ووٹ کاسٹ کیا، یہ ان کی 41 ویں سالگرہ کا بھی دن تھا۔
انھوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد ٹویٹر پراپنی تصویر دی اور کہا کہ 'میں نے ووٹ کاسٹ کردیا ہے، کیا آپ نے کیا؟ کیونکہ یہ ایک اہم قومی ذمہ داری ہے'۔ سچن ٹنڈولکر خاص طور پر ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے یو اے ای سے ممبئی واپس آئے تھے، جہاں پر وہ آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینز کو مشاورت فراہم کررہے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کو بھارتی کرکٹرز کی جانب سے ٹویٹر پر سالگرہ کی مبارکباد بھی دی گئی۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کو ہی دیکھ کر میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی۔ ممبئی انڈینز کے روہت شرما نے کہا کہ ' میں بہت خوش قسمت ہوں کہ بدستور سچن کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کررہا ہوں'۔ فکسنگ کے جرم میں تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے شری شانتھ نے بھی ٹنڈولکر کو 41 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔