پی ٹی ڈی سی کو صوبوں کے ماتحت کرنے کافیصلہ ملتوی

پی ٹی ڈی سی کی طرف سے رواں سال کے دوران آمدنی کے لیے مقررہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی

ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی پالیسی کے مطابق پی ٹی ڈی سی کے 200سے زائدڈیلی ویجزاورکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا. فوٹو: فائل

پاکستان ٹوارزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر میر شاہ جہاں کھیتران نے کہاہے کہ پی ٹی ڈی سی کو صوبوں کو منتقل کرنے کافیصلہ ملتوی کردیاگیاہے۔


اس حوالے سے وزیراعظم کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ مری ایوبیہ میںمیڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی پالیسی کے مطابق پی ٹی ڈی سی کے 200سے زائدڈیلی ویجزاورکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ انھوںنے کہاکہ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے حکومت سے جلد بیل آئوٹ پیکیج لیا جائے گا۔

انھوںنے کہاکہ پی ٹی ڈی سی کی طرف سے رواں سال کے دوران آمدنی کے لیے مقررہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔انھوںنے کہاکہ پی ٹی ڈی سی کو صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملائشیا کی حکومت سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔
Load Next Story