صوبائی وزرامشیراور معاون خصوصی عوامی مسائل حل کریںگورنر
شہری اور دیہی فرق کو بالائے طاق رکھ کر وسیع ترمفاد میں کام کیاجائے
سندھ کا ہر شخص آپ کی خدمات کا معترف ہے،شاہد آفریدی کی گورنرسے ملاقات فوٹو: فائل
صوبائی کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزرا ، مشیران اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو گورنر ہاؤس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نو منتخب وزرا ، مشیران اور معاون خصوصی پر بہت بھاری ذمہ داری ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں میں مزید بہتری لانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں، گورنر نے کہا کہ شہری اور دیہی فرق کو بالائے طاق رکھ کر وسیع ترمفاد میں کام کیا جائے، علاوہ ازیں عالمی شہرت یافتہ اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ سے ملاقات کی۔
آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گورنر سندھ سے کہا کہ جس طرح میں نوجوان کھلاڑیوں کا آئیڈیل ہوں بالکل اسی طرح آپ بھی میرے آئیڈیل ہیں مستقبل میں میرا وژن بھی آپ کی طرح عوام کی خدمت کرنا ہی ہوگا، صوبے کا ہر شخص آپ کی خدمات کا معترف ہے،دریں اثنا برطانوی ہائی کمشنر فلپ برٹن نے ڈپٹی ہائی کمشنر کے ہمراہ آج گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ،ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔