امریکانے 10 ممالک کوایران سے تیل خریدنے کی اجازت دیدی

یہ اقدام یورپ میںتیل کی قلت پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن

امریکانے یورپ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قلت کے باعث جاپان سمیت 10 یورپی ممالک کوپابندیوں کے باوجودایران سے خام تیل درآمد کرنے کی اجازت دے دی. فوٹو: فائل

امریکانے یورپ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قلت کے باعث جاپان سمیت 10 یورپی ممالک کوپابندیوں کے باوجودایران سے خام تیل درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔


اس سے قبل جون میں امریکا نے ایشیائی مارکیٹوں چین، سنگاپور، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا، جنوبی افریقا،سری لنکا،ترکی اور تائیوان میںتیل کی قلت کے پیش نظران ممالک پر ایران سے خام تیل درآمد کرنے پر پابندی ہٹائی تھی۔

امریکی سیکریٹری خارجہ ہلیری کلنٹن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میںیہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتی ہوں کہ بیلجیئم،جمہوریہ چیک، فرانس، جرمنی، یونان، اٹلی، ہالینڈ، پولینڈ، اسپین، برطانیہ اور جاپان پابندیوںکے باوجود ایران سے 6 ماہ کے لیے خام تیل درآمدکرنے کے لیے کوالیفائی قراردیے گئے ہیں۔ یہ اقدام یورپ میںتیل کی بڑھتی ہوئی قلت پر قابو پانے کی غرض سے کیاگیاہے۔
Load Next Story